کورٹ خالی ہونے سے پہلے جج تعینات ہونا چاہئے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ خصوصی عدالتوں میں تعیناتیاں ہو رہی ہیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو نہیں کہ ہر دفعہ ہم آپ کے پیچھے رہیں ، آپ ایک ریاست ہیں ہم آپ کے مرہوں منت رہیں ،کوئی بھی کورٹ خالی ہونے سے پہلے اس کا پراسس مکمل ہونا چاہئے ،کورٹ خالی ہونے سے پہلے جج تعینات ہونا چاہئے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ یہ ضروری تو نہیں پٹیشنزرہیں،آپ کو نوٹس جاری ہوتے رہیں ،کابینہ یا سیکرٹری قانون میں سے کسی کو ذمہ دار ٹھہرا جانا چاہئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Shares: