جج ویڈیو سیکنڈل،انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کوسماعت سے کیوں روک دیا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت 30اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ کوفرد جرم عائد کرنےسے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک کرائم کورٹ آئندہ سماعت تک کارروائی آگےنہ بڑھائے
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت
ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق کی جانب سے کیس پرحکم امتناع جاری کر دیا گیا ،عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرکے30اکتوبرتک جواب طلب کرلیا ،جسٹس عامرفاروق نےاستفسارکیا کہ چالان جمع ہو جائے تو کیا انسداد کرائم عدالت اس کو دیکھ سکتی ہے ؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ صرف اےٹی سی ہی کیس کےچالان کودیکھ سکتی ہے،
جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد
ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید مرکزی ملزم میاں طارق محمود کونوٹس جاری کر دیئے گئے کیس میں بری ہونے والے مہرغلام جیلانی،خرم شہزادیوسف اور ناصر جنجوعہ کو بھی نوٹس جاریکر دیئے گئے ،میاں سلیم رضا،ناصربٹ،فیصل شاہین اورحمزہ عارف بٹ کو بھی نوٹس جاریکر دیئے گئے.
جج ویڈیو اسکینڈل، ہاں ویڈیو میں نے بنائی، ملزم کا اعتراف
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.