علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

اداکاروگلوکارعلی ظفر کی جانب سےاداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پرسماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں علی ظفر کے وکیل کی طرف سے ایک گواہ پیش کیا گیا جس پر میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ گواہان کےبیانات قلمبندکروانےکےحوالےسےکیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،عدالت سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کرے، عدالت ہمیں سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے، جس پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میں 2 گواہان عدالت میں لے کر آیا ہوں،سیشن جج لاہورنےبھی آج گواہان کے بیانات قلمبندکرنےکا حکم دے رکھا ہے ،عدالت نےمیشا شفیع کےوکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردئیے ،علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کوجان بوجھ کرالتواء کا شکار کر رہے ہیں،میشاء شفیع اب الزامات لگا کرعدالتی کارروائی کاسامنا بھی کرے .عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی .

واضح رہے کہ میشا شفیع نے عدالت میں جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر جج تبدیل کر دیاگیا، علی ظفر نے میشا شیفع پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہوا ہے .

Comments are closed.