جج ویڈیو سیکنڈل، عدالت نے ایف آئی اے کی کونسی بات مانی کہ ملزمان پریشان

0
37

ویڈیو سیکنڈل ، مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، ایف آئی اے نے کیس اے ٹی سی اسلام آباد کومنتقل کرنے کی درخواست دائرکردی ،ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے ملزمان پردہشت گردی کی دفعات لگا دیں ،

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگانے پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دیا،

گزشتہ سماعت پرایف آئی اے نے ڈسچارج ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےسےمتعلق درخواست دائرکر دی،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم میاں طارق جوڈیشل ہے،2 ملزمان ناصربٹ،سلیم رضااشتہاری ہیں، ناصرجنجوعہ ،مہر غلام جیلانی ،خرم شہزادکوجوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈسچارج کردیا،ملزمان کو ڈسچارج کرنے پرڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی  ٹیم تبدیل کی ،ڈسچارج تینوں ملزمان کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

Leave a reply