مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کی موت

بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور...

اپووا، قلمکاروں کی آواز، ایم ایم علی کی کاوش

ادب کسی بھی قوم کی روح ہوتا ہے اور...

بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بین الاقوامی ہوائی...

نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

عدالت نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا اجرا روکنے کے حکم میں توسیع کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، پی بی اے نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، پیمرا کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پیمرا کے سامنے زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین مئی کو کردیا گیا ہے۔ نئے ٹی وی لائسنس کے لئے 181 کمپنیوں نے بولی میں شرکت کی، 52 بلین روپے کے لائسنس دئیت گئے، عدالتی حکم کی وجہ سے 42 کمپنیاں ابتدائی رقم 15 فیصد بھی ادا نہیں کر رہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پیمرا پہلے موجود چینلز کو ریگولیٹ کرنے کی بجائے مزید لائسنس کیوں دینا چاہتا ہے۔ جو کچھ روزانہ چینلز پر ہو رہا ہے کیا پیمرا اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔یہ اہم معاملہ ہے عدالت مختلف پہلو دیکھ سکتی ہے۔ دیکھا جائے گا کہ پیمرا کے اس اقدام سے انفارمیشن کے حوالے سے بنیادی انسانی حقوق متاثر تو نہیں ہو رہے۔ وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے عدالت میں کہا کہ پیمرا پیسے کے لئے یہ سب کچھ کر رہا ہے .عدالت نے لائسنس اجراء کے حوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سے مشروط کرتے ہوئے سماعت تیس مئی تک ملتوی کردی اور فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لئے.

واضح رہے کہ پیمرا نے کچھ ٹی وی چینلز کے لائسنس جاری کرنے کے لئے بولی لگائی تھی، بولی کے بعد معاملہ عدالت میں چلا گیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan