سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

0
33

سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینئیر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر عدالت نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ حکم امتناعی کے باوجود محکمہ امور کشمیر نے نیا لیٹرکیسے جاری کردیا۔

جسٹس ساج دمحمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سول عدالت کاحکم امتناعی تھا قبضہ کیسے کرا دیا۔عدالت نے ہتھیائی گئی جائیداد کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا

عدالت نے سیکرٹری محکمہ امور کشمیرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اسسٹنٹ کمشنراورایس ایچ او تھانہ باٹا پور کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ،سینئیرصحافی عمران میر کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ عدالت میں ہیش ہوئے

میاں عرفان اکرم نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سول عدالت میں ہے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا نے جائیداد ہتھیائی۔پولیس،انتظامیہ اورنجی مسلح گارڈزکے ساتھ مل کر رات گئے زمین ہرقبضہ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر گئیں۔موقع ہرموجوداسسٹنٹ کمشنرشالیمار ٹاون مہدی معروف نے چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این کے کزن نے درجنوں غندوں کی مدد سے سینئر صحافی عمران میر کے فارم پر زبردستہ قبضہ کر لیا . پولیس تماشائی بنی رہی .دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی ، انتظامیہ، پولیس بے بس دکھائی دی کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہ کی ، ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے ۔سینئر صحافی عمران میر کا کہناتھا کہ درجنوں مسلح افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. درجنوں مسلح افراد ان کے ساتھ ہیں۔ درجنوں گاڑیاں ہیں۔ زبیر خان نامی بندہ مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کا کزن ہے۔ میں ان غنڈوں کے آگے بے بس ہوں۔ کوئی فورم مدد کو تیار نہیں.

ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

ایک ذاتی درخواست گذشتہ 30 سالوں سے زیادہ عرصے سے میڈیا کمیونٹی کے سینئر ممبر کی حیثیت سے۔گورنمنٹ ایم این اے کے زیر اقتدار پاور قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر لاہور میں میرے فارم پر قبضہ کر لیا ہے۔

Leave a reply