آزاد کشمیرکو بجلی دینے پرٹیکس وصول کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ کی ہدایت سامنے آ گئی

0
52
supreme court

آزاد کشمیرکو بجلی دینے پرٹیکس وصول کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ کی ہدایت سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏سپریم کورٹ میں آزاد کشمیرکو بجلی دینے پرٹیکس وصول کرنے کا معاملہ‏ پر درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے ایک ماہ میں کابینہ،وزارت توانائی اوروزارت خزانہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت‏ کی، عدالت نے کہا کہ آئیسکو اور ایف بی آر وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورڈپٹی اٹارنی جنرل حکومت کو معاملے کی اہمیت سے آگاہ کریں،وفاقی حکومت قانون کے مطابق بجلی پر سیلزٹیکس وصولی کا معاملہ حل کرے،

،جسٹس عمرعطا بندیال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ‏ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں مسئلہ آپ کی وجہ سے ہورہا ہے ،یہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کے درمیان معاہدے کامعاملہ ہے،وکیل آزاد کشمیر حکومت نے کہا کہ جی بالکل، آزاد کشمیر اپنے شہریوں سے بجلی پرسیلز ٹیکس وصول کررہا ہے، اچانک وفاقی حکومت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوجاتا ہے، 2003 سے 2010 تک وفاقی حکومت نے ٹیکس وصول نہیں کیا

نمائندہ ایف بی آر نے کہا کہ ‏یہ معاہدہ نہیں ہے صرف یادداشت ہے، اس معاہدے پر صدرمملکت کے دستخط موجود نہیں ہیں، وکیل نے کہاکہ اگر یہ معاہدہ نہیں تو ڈپٹی اٹارنی جنرل اس کی ذمے داری لیں کہ یہ جعلی ہے،ی‏ا اگر یہ معاہدہ نہیں ہے تب بھی آزاد کشمیر ایک آزاد ریاست ہے، آزاد کشمیر کو بجلی کی برآمدگی پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹیڈ ہوگا ،‏حکومت نے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے کوئی ایکشن نہیں لیا

‏عدالت نے ایک ماہ میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Leave a reply