عدالت نے نیب کی بڑی استدعا مسترد کر دی، کہا یہ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی

0
36

عدالت نے نیب کی بڑی استدعا مسترد کر دی، کہا یہ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاوَنٹ بلاک کرنا خلاف قانون قراردے دیا

عدالت نے کہا کہ نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنے ہوں تو دفعہ 12 کے تحت آرڈر کرے، سالوں تک الزام پر بینک اکاوَنٹس بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کی وجہ سے شہری کوخرچ کیلئے اکاوَنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر سندھ بینک کو ذاتی اکاوَنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی،ابق صدر سندھ بینک کواکاوَنٹ سے رقم نکالنے کیخلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ملین روپے بنک سے نکلوانے کی اجازت دی جائے۔نیب قانون کے مطابق ملزم اپنی ضرورت کے لیے پیسے نکلوا سکتا ہے، نیب قوانین منجمد اکاؤنٹس سے رقم ٹرانسفر کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ وکیل درخواست گزار کے موقف پر عدالت کی معاونت کریں گے۔

Leave a reply