عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

0
87

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی

سینیٹر پرویز رشید، کیپٹن رصفدر، شاہد خاقان عباسی بھی انکے ہمراہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے مختصر پیغام جاری کیا،مریم نواز نے کارکنوں کو کمرہ عدالت میں نہ جانے کی ہدایت کی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ ہے، تقدس پامال نہ کریں، کارکن باہر رک جائیں، سب لوگ کورٹ کے تقدس کا خیال رکھیں،

مریم نواز کا عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کریں گے، نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہا ہے، میری نواز شریف سے ضد ہو گی کہ جب تک علاج نہیں ہو جاتا واپس نہ آئیں،نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بہت بے چین ہیں،نواز شریف کی ہدایات پر عمل پیرا ہوں،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بارش میں امید نہیں تھی کہ اتنے لوگ ساتھ آئیں گے،وقت آگے پیچھے ہوتا ہے لیکن مکافات عمل ہو کر رہتا ہے، اب مکافات عمل شروع ہو چکا،میں نے تو سوچا تھا کہ حکومت کو اتنا نیچے آنے میں 5 سال لگیں گے، وقت کی ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر آئیں،میاں صاحب کے علاج میں کرونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی،اے پی سی میں پتہ چل جائے گا کہ سب جماعتیں ایک پیج پر ہیں یا نہیں.

مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر شاہد خان عباسی اور احسن اقبال کو عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا تا ہم اب ن لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کوعدالت جانے کی اجازت مل گئی

اب مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکی ہیں، کمرہ عدالت میں لوگوں کا رش لگ چکا ہے، ن لیگی رہنما بھی کمرہ عدالت میں پہنچ چکے ہیں. مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر، شاہد خاقان عباسی و دیگر مریم نواز کے ہمراہ تھے

سابق وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ،ن لیگی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دوسری جانب نیب نے بھی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ درخواست بھی آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے.اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں۔ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں،نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف ریفرنسز کی سماعت آج ہونی ہے،

مریم نواز کی عدالت کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،وکلاء کو بھی عدالت جانے سے روکا گیا،جس پر عدالت نے ڈی سی کو حکم جاری کیا، ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

Leave a reply