کورٹ روم میں سارے ایجنسیوں کے بندے ،انہیں باہر نکلوائیں،زرداری کیس کے دوران وکیل کی عدالت سے استدعا

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ملزم مصطفی ذوالقرنین اور بعض وکلا کو عدالت میں نہیں آنے دیا جا رہا، عدالت نے کہا کہ جن لوگوں کی لسٹ فراہم کی گئی ہے انہیں بھی نہیں آنے دے رہے؟ وکیل نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کی نااہلی ہے، گاڑیاں بھی دور سڑک پر کھڑی کر کے آئے ہیں،

وکیل صفائی نے کہا کہ میرا نام لسٹ میں موجود تھا اور پھر تین مختلف چیک پوسٹس پر روکا گیا، پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں نئے ملزمان اور وکلا کے نام پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہی نہیں، موبائل فون ایجنسیوں والے کے بجتے ہیں اور بدنام ہم ہوتے ہیں،اسلام آباد پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے،

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے میڈیا نمائندگان کو محدود کرنے کی استدعا کر دی ،فاروق نائیک نے کہا کہ عدالت میڈیا نمائندگان کا کمرہ عدالت میں داخلہ محدود کرے ،جس پر عدالت نے کہا کہ کمرہ عدالت میں جگہ بھی محدود ہے، وکیل صفائی نے کہا کہ کورٹ روم میں سارے ایجنسیوں کے بندے بیٹھے ہوئے ہیں،آپ کمرہ عدالت میں موجود ایجنسیوں کے نمائندوں کو باہر نکلوائیں،یہ کس کو رپورٹ دینے کے لیے یہاں بیٹھے ہیں؟

عدالت نے آصف زرداری کے شریک ملزمان کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا،پولیس نے ہتھکڑیاں کھولنے کے بجائے ملزمان کو حاضری کے بعد کرسیوں پر بٹھا دیا،ملزمان کی استدعا کے باوجود پولیس اہلکار نے ملزمان کی ہتھکڑیاں کھولنے سے انکار کر دیا،پولیس اہلکار نے کہا کہ عدالت نے زبانی طور پر کہا ہے، تحریری آرڈر نہیں کیا،

ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں زبانی حکم نہیں مانتا، پولیس اہلکار نے عدالت کو جواب دیا کہ میرے پاس ہتھکڑی کی چابی ہی نہیں، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی،آصف زرداری کے شریک ملزمان اقبال خان نوری اور محمد حنیف ہیں

ضمنی ریفرنس ،آصف زردری نے عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا

Leave a reply