ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے تحت کرونا آگاہی سیمینار۔

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سماجی تنظیم "ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ” کے پروگرام "جذبہ” کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک اور جان لیوا بیماری ہے جس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے،احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور دوسرے لوگوں میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں،سماجی فاصلے،بار بار ہاتھ دھونے اور رش والی جگہوں پر نہ جا کر ہم اس خطر ناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں، رائے روبینہ آصف کھرل نے سماجی تنظیم کی طرف سے سیمینار کے شرکاء میں ہینڈ سیناٹائزر،فیس ماسک اور ہاتھ دھونے والا صابن بھی تقسیم کیا،شرکاء نے سماجی تنظیم کی طرف سے شہریوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلانے کو خوش آئند قرار دیا۔

Comments are closed.