سی پیک تیزی سے ایک حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے،عاصم سلیم باجوہ

0
50

سی پیک تیزی سے ایک حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے،عاصم سلیم باجوہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی سی پیک کے ہر ایک منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیوی میکنیکل کمپلیکس ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  ایم سی ٹیکسلا اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں چین کےسفیرژاوجنگ بھی تقریب میں موجود تھے اور چین میں پاکستان کی سفیر ویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ سے تقریب میں شریک ہوئے

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے معاشی ترقی کے نئے دورکاآغاز ہوگا، پراجیکٹس پاکستانی عوام کوترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔ سی پیک دوسرے مرحلے کے تحت نئے ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے، حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنایا جائے گا، تمام ریلوے ٹریکس کو بدلا جائے گا، اقدامات سے ریلوے منافع بخش ادارہ بنے گا۔

عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ دونوں دوست ہمسایہ ممالک کے تعلقات کسی ایک حکومت تک محدود نہیں۔ سی پیک منصوبوں کے تحت صوبوں میں خصوصی اکنامک زونز بنائے جائیں گے، اقدامات سے معیشت کو فروغ ملے گا، روزگار پیدا ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے بعض حلقوں کیطرف سے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک تیزی سے ایک حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سی پیک کے منصوبوں پر کام پوری رفتار سے جاری ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مزید چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی جس کے نتیجہ میں حکومت پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں کمی آئے گی۔ زرعی مشینری ملک میں بنائی جائے گی جو ہم باہر سے منگواتے ہیں، سی پیک ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے، 8 انرجی منصوبے مکمل ہوچکے، اقدامات سے قرضوں پر انحصار کم ہوگا، فیز ٹو میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی۔

Leave a reply