سی پیک کے تحت پاکستان میں اب تک 28 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری

صنعتی تعاون اور سپیشل اکنامک زون کے تحت کل 9 منصوبے بھی سی پیک کا حصہ ہیں
pak china cpec

سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر،سی پیک کے تحت پاکستان میں اب تک 28 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ,

سی پیک کے بڑے منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اورینج لائن میٹرو ٹرین شامل ہیں ،اسپتال، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی بھی ماسٹر پلان حصہ ہیں ،اب تک سی پیک کے تحت 95 سے زائد منصوبوں میں سے بعض مکمل کر لیے گئے ہیں چین کی جانب سے کل 62 ارب ڈالزر پاکستان کیلیے سی پیک منصوبوں کے تحت مختص کیے گئے ہیں,گزشتہ دس سالوں میں انرجی سیکٹر کے کل21 منصوبوں میں سے 14 مکمل ہوچکے ہیں,انرجی سیکٹر کے 2 منصوبے زیر تعمیر جبکہ 5 منصوبے ابھی زیر غور ہیں,

ٹرانسپورٹ انفرا سٹرکچر سیکٹر کے کل 24 منصوبوں میں سے 6 مکمل کر لیے گئے ہیں,پانچ منصوبے زیر تعمیر ہیں اور 8 منصوبے پائپ لائن میں شامل ہیں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے 6 طویل المدت منصوبے بھی سی پیک کا حصہ ہیں سی پیک کے تحت بننے والے منصوبوں میں گوادر کے کل 14 منصوبے شامل ہیں گوادر میں 4 منصوبے مکمل کر لیے گئے جبکہ 6 زیر تعمیر اور 4 منصوبے پائپ لائن میں شامل ہیں صنعتی تعاون اور سپیشل اکنامک زون کے تحت کل 9 منصوبے بھی سی پیک کا حصہ ہیں

 سی پیک نے دونوں ممالک کے مفاد کو نئی جلا بخشی ہے

عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

Comments are closed.