سی پیک کے حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا اہم کردار ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی پیک کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس سے چین کے سفیر جیانگ ژاؤ ڈنگ، پروفیسر لی ہوویلنگ، اویس علی کھوکھر چیئرمین بورڈ آف ایکسپرٹس، مفتی نعیم رحمت نعیمی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کا عظیم منصوبہ ہے۔فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر زی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا وزنری منصوبہ غیر معمولی نوعیت کا گیم چینجر منصوبہ ہے، سی پیک کے حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق دور صدارت میں بنیادی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان کے سماجی اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے، سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے غربت کے خاتمے، معاشی ترقی، صنعتی انقلاب کو یقینی بنانے کے لئے ہرمکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments are closed.