سی پی او کا فجر کے وقت شہر کا دورہ،پولیس اہلکار کیا کر رہے تھے اور کیا سزا دی؟

0
50

سی پی او راولپنڈی کا فجر کے وقت شہر کا دورہ،پولیس اہلکار کیا کر رہے تھے اور کیا سزا دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے فجر کی نماز کے وقت شہر کا اچانک دورہ کیا، سی پی او نے وارث خان اور نیوٹاؤن کے علاقہ میں مختلف مساجد کی حفاظت پر مامور سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،

سی پی او نے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر تھانہ نیوٹاؤن کی موبائل 02 کے تمام سٹاف کو معطل کر دیا، موبائل گشت پر مامور عمران حیدر اے ایس آئ، کانسٹیبل محمد صادق اور کانسٹیبل ذیشان دوران ڈیوٹی گاڑی میں سوئے ہوئے پائے گئے،سی پی او نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے،

سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی، راولپنڈی پولیس کڑے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، فرائض سے غفلت برتنے والے افسر و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں،

قبل ازیں راولپنڈی پولیس نے اہم کاروائی کی ہے تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر 02 ڈرائیور گرفتارکر لئے ہیں گاڑیوں سے سمگل شدہ ٹائروں کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے.

کینٹ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 02 گاڑیوں شہزور اور سوزوکی پک اپ کو روکا.ڈرائیوروں نے گاڑیاں روکنے کی بجاۓ بھگا دیں جنہیں پولیس نے پیچھا کر کے قابو کیا. گاڑیوں کے ڈرائیور محمد حسین اور نوشاد کو گرفتار کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو گاڑیوں سے 200 سمگل شدہ ٹائر برآمد ہوۓ.

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ یہ ٹائر سمگل کرکے لاتے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں. ،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اعزاز عظیم اور ٹیم کو شاباش دی ہے

Leave a reply