ڈیڈٰ لائن کے بعد ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں
FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کر لیا ،ایف بی آر کے پاس شہریوں کی ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ٹیکس چوری یا غلط معلومات کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے تقریباً 13 ہزار ارب روپے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا ہے نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں بھی عائد ہو سکتی ہیں جبکہ موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنیکشن منقطع کرنے کی اورپراپرٹی اور گاڑی کی خرید و فروخت پر پابندی کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹیکس دہندگان کا وسیع پیمانے پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے جس میں ریٹیل، ہول سیل، ٹرانسپورٹ، ریئل اسٹیٹ، تعمیرات، صحت اور تعلیم بھی شامل ہے-

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں وائرل، اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات …

Comments are closed.