سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں،سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج

باغی ٹی وی: ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں/سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کے ہمراہ سخی سرور چیک پوسٹ کی الگ الگ کاروائیاں، ملزمہ سمیت ملزمان گرفتار کر کے منشیات فروشوں/ سمگلر سے 10 کلو 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر دئے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم کے تحت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تھانہ سخی سرور پولیس اور انچارج چیک پوسٹ سخی سرور ٹیم نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چرس سمگلر ملزمہ افشاں سے 3100 گرام۔چرس اور مزید کاروائیاں میں منشیات فروش ملزم عدیل ولد مانوویل سکنہ دھوبی گھاٹ مردان سے 2000ہزار گرام چرس اور ملزم شہزاد احمد ولد بشیر سکنہ ملتان سے 5200 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جن کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروائیان عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر

Leave a reply