میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوج کے بڑے کریک ڈاؤن کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔

تھائی فوج نے میانمار کی سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کیا اور انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر دیا، جہاں سے انہیں مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔تھائی حکومت کے مطابق میانمار کے شیلٹر ہاؤس میں 60 مزید پاکستانی بھی موجود ہیں، جو فراڈ سینٹرز سے فرار ہو کر وہاں پہنچے تھے۔ بنکاک کی جانب سے پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کا مرکز بن چکے ہیں، جہاں کال سینٹرز کی جعلی نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کو ورک ویزوں کے ذریعے بلوایا جاتا ہے اور بعد ازاں انہیں قید کر لیا جاتا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان ایسے جھانسوں میں نہ آئیں اور بیرون ملک ملازمت کے مشکوک اشتہارات سے لازمی طور پر گریز کریں

واشنگٹن حملہ، امریکا کا 30 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور

سری لنکن صدر کا شہباز شریف سے رابطہ

سندھ، بلوچستان ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کی منظوری

8 جنگیں رکوائیں، روس۔یوکرین جنگ نویں ہوگی،ٹرمپ کا دعویٰ

Shares: