:ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقوں سے آٹا کی سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقہ سے جاری ہے،پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد چانڈیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بواٹا چیک پوسٹ سے نان کسٹم پیڈ گاڑی کو ضبط کرلیا جوکوئٹہ سے ملتان سمگل کی جارہی تھی۔اسی طرح ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین نے تونسہ کے سدا بہار اڈا سے سو کے قریب آٹا کے گرین تھیلے جو کہ ایک وین پر لوڈ کرکے پہاڑی علاقے میں سمگل کئے جارہے تھے کو پکڑ لیا ہے۔ڈی ایف سی کے مطابق گاڑی کو تھانہ میں بند کر ا کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر تونسہ محمد انور بریار کی ہدایت پر سمگلروں کے نیٹ ورک کو ضرور توڑا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان: سرحدی علاقوں سے آٹا کی سمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
