ننکانہ صاحب :غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم
ضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف متعلقہ محکمہ جات کا سخت کریک ڈان اور بلا خوف وخطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
باغی ٹی وی ۔(ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایازکی رپورٹ)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف متعلقہ محکمہ جات کا سخت کریک ڈان اور بلا خوف وخطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی،پٹرول پمپس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ضلع بھر میں واقع غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ شوکت سندھو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومتی دستاویزات نہ ہونے، پیمانے میں کمی اور حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری طرفڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جنت حسین نیکوکارا ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ شوکت سندھواسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹرمبارک رضا،تحصیلدار، ریونیو افسران سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جنت حسین نیکوکارانے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو ریونیو ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ سرکار کے خزانے میں ریونیو ریکوری کوہر صورت یقینی بنائی جائے اور ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو بھی جلد از جلد پوراکیا جائے۔
ننکانہ صاحب :غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم
