لاہور پولیس کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن ، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنےکے 23 ویں روز دھرنےکے شرکاء نے آج ایوان وزیر اعلیٰ کا رُخ کرلیا شرکاء بیریئرز اور رکاو ٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شر و ع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔
اس دوران مظاہرین نے قیدیوں کی وین کے شیشے بھی توڑ دئیے اور وین کے آگے نعرے بازی بھی کی،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہتے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، پریس کانفرنس کے بعد ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
فرانس، اسپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام زندگی مفلوج
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لوگ جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ، اس لیے ان کو پیچھے ہٹانا پڑا ، جن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں چھوڑ دیا گیا ہےگرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مظاہرین کےساتھ تحمل سےپیش آرہی ہے، پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں، جبکہ ذاتی اور سیاسی ایجنڈا لیے چند لوگ سیکورٹی صورتحال خراب کر رہے ہیں۔
جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
ترجمان نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے، پولیس مظاہرین کو ہائی سیکورٹی زون میں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس کو تشدد سے مکمل گریز کرنے کے احکامات دیئے گیے ہیں عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر تشدد کیا جا رہا ہے، مظاہرین قینچی، سرنجیں اور دیگر آلات سے پولیس پر حملہ آور ہو رہے ہیں، 22 روز سے جاری احتجاج کو چند عناصر ذاتی مقاصد کے لیے پرتشدد بنانے پر تلے ہیں، مظاہرین چند عناصر کے ذاتی مفاد کا نشانہ مت بنیں۔
پہلگام حملہ: واقعے کے 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامنا سب ہے ،امریکی سابق نائب وزیر خارجہ