باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید راں اور انکی ٹیم نے غیر قانونی گیس سلنڈر لگانے والی چاند گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا متعدد گاڑیوں کے چالان کاٹ کر گاڑیوں اور چاند گاڑیوں کو بند کردیا لاہور شیخوپورہ روڈ شیخوپورہ سرگودھا روڈ،بتی چوک، گوجرانوالہ روڈ اور فیصل آباد روڈ پر غیر قانونی طور پر رکشوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر تنصیب کروانے والے رکشہ ڈرائیورں کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کردیا،سب انسپکٹر عظمت علی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر سموگ کی روک تھام اور کسی بھی حادثات سے مسافروں کو محفوظ بنانے کے لیے رکشوں اور گاڑیوں میں لگائے گئے غیر قانونی اور غیر قانونی گیس سلنڈروں کی تنصیب کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جو قانونی خلاف ورزی کرئے گا سیدھا جیل جائے گا،کسی کو تنگ کرنے کا کوئی مقصد نہیں سیفٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہوگا ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید راں خود جی ٹی روڈ پر موجود ہیں اور قانون کی پابندی کروانے کے لیے ان ایکشن ہیں کسی کی کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

Shares: