جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
محکمہ انہار نے شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں تجویز کا جائزہ لیا گیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق شگاف ڈالنے سے 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن متاثر ہو گی، تاہم کمیٹی نے فیصلہ کل پانی کے بہاؤ کی صورتحال دیکھ کر کرنے پر اتفاق کیا۔محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ آٹھ روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی آئی ہے۔ دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے جلال پور اور لودھراں کی طرف جا رہا ہے، جسے دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔
سیلاب کے باعث ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔
جلال پور پیروالا شہر کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر جلال پور پیروالا شہر کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے اور تین ہفتوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موٹروے کے دونوں اطراف 20 کلو میٹر تک پانی موجود ہے۔ اگرچہ موٹروے توڑنے کا فیصلہ آسان نہیں، لیکن شہریوں کی جان و مال کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، این ایچ اے ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اس مقصد کے لیے این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے
برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا
صدر زرداری کا اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ
قطر کی عالمی عدالت کی صدر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قانونی کارروائی کی کوشش