کرکٹ بورڈ میں ہوں نہ ہی پاکستان ٹیم میں،مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

0
38

کرکٹ بورڈ میں ہوں نہ ہی پاکستان ٹیم میں،مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ہوں نہ ہی پاکستان ٹیم میں،

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ، چیف سلیکٹر کو نہیں کہتا کہ کس کو لو کس کو نہیں جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ،وہاں کی پچزمختلف ہوں گی،پاکستان کومشکلات ہوسکتی ہیں، کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مسئلہ بنا دیا جاتا ہے ،کپتان اور چیف سلیکٹر میں بحث ہوتی ہے ، ایشو نہیں بنانا چاہیے، شرجیل خان کافی وقت سے بائیو سیکیور ببل میں تھے،شرجیل خان نے وعدہ کیا وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا،کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں مشکلات کا سامنا تھا،جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہو اس کا ایشو نہیں جو نہ ہو اسے مسئلہ بنا دیا جاتا ہے شرجیل خان کواپنی فٹنس انٹرنیشنل معیارکےمطابق کرناہوگی،

قبل ازیں گزشتہ روز بابر اعظم نے کہا تھا کہ شرجیل قدرے تندرست ہیں لیکن ان کی فٹنس پر کوئی بڑی تشویش نہیں ہے، وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں لیکن وہ رات و رات شاداب خان جیسے فٹ نہیں ہوسکتے، اب وہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے انہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے. ، شرجیل کو صرف شارٹ فارمیٹ کے لیے مانگا تھا جس میں وہ چل سکتا ہے۔بیٹسمین ساؤتھ افریقہ میں اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا،

Leave a reply