کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمت کی ہےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، اور کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام و نشاں نہیں رہتا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنے پیغام میں کہا افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے، ملک سے محبت کر نیوالے ہر شخص کے دل میں افواج پاکستان سے عقیدت بھری ہے۔کھلاڑیوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، انھوں نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کبھی اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا،

Shares: