کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،مصباح الحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتی،
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بین الاقوامی ٹیمیں آنا شروع ہوگئی ہیں،ہوم گراوَنڈ میں سیریر کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ ملتا ہے،امید ہے کہ آگے بھی اچھا کھیلیں، غلطیوں کو دور کریں، کرکٹ کمیٹی کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کرکٹ کمیٹی کا کبھی دباوَ نہیں لیا ،
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں کہ اپنی کارکردگی پر فوکس رکھوں،قومی ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بغیر دباوَ کے کھیلیں گے، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بہت اہم ہے،ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،
قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے اسکواڈز راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں دونوں اسکواڈز بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور پہنچے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا