لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کے پاکستان کے خلاف نامناسب تبصرے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

باغی ٹی وی : سنیل گواسکر نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد کہا تھا کہ پا کستان بھارت کی ’بی ٹیم‘ کو بھی شکست نہیں دے سکتا بھارت نے گزشتہ میچوں میں پاکستان کے خلاف مکمل برتری حاصل کی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے معیار میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔

اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہےلیکن حالیہ 6میچوں میں پاکستان بھارت کے خلاف ناکام رہا ہے۔

عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

انضمام الحق نے گواسکر کے تبصروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی لیجنڈ کو پاکستان کے خلاف کرکٹ کی تاریخ پر غور کرنا چاہیے گواسکر ماضی میں جان بوجھ کر پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے بچتے رہے ہیں، اور ایک موقع پر شارجہ میں میچ کھیلنے سے فرار ہو گئے تھے۔

انضمام نے کہا کہ بھارت نے میچ جیتا اور اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن گواسکر صاحب کو ریکارڈز پر نظر ڈالنی چاہیے وہ ہم سے بڑے ہیں، سینئر ہیں، اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن اس طرح کی باتیں کرنا مناسب نہیں، آپ اپنی ٹیم کی جتنی تعریف کرنا چاہیں کریں، لیکن دوسرے ممالک کے بارے میں ایسے تبصرے کرنا نہیں چاہیے۔

وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے ،کرایوں میں کمی کا اعلان

انہوں نے مزید کہا گواسکر صاحب اعداد و شمار دیکھیں، انہیں خود اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے ان کے اس بیان سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں، لیکن ایسے تبصرے کر کے وہ اپنی وراثت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سنیل گواسکر نے کہا تھا، ”مجھے لگتا ہے کہ بھارت کی ’بی ٹیم‘ پاکستان کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے، اور ’سی ٹیم‘ کے بارے میں تو میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتاان کی موجودہ فارم کے ساتھ پاکستان کے جیتنے کے امکانات کم ہیں، اس بیان پر انضمام الحق کے علاوہ، سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے گواسکر کے تبصرے کو بے بنیاد قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

Shares: