کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار

0
51

ایشیاء کپ پاکستان’ سری لنکا کے کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار کر لیا گیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر کامیاب کارروائی کی گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی و پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ملزم عثمان آن لائن لیپ ٹاپ پر کرکٹ میچ پر جواء بک کرتا تھا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم عثمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ۔37 ہزار 550 روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کاروائی کی اور تین ڈکیت و نقب زن گینگز کے سات ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ عرف پیٹھا، ساجد، سلیمان، عبد الرحمان، عاصم،اکرام اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے 6لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں، پیشہ ور ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت نقب زنی کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

 دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

Leave a reply