بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے-
اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کرکٹ کی طویل عرصے بعد واپسی کا اعلان باضابطہ مقابلے کے شیڈول کے ساتھ کیا گیاکرکٹ میچز 12 جولائی سے شروع ہوں گے، جبکہ 20 اور 29 جولائی کو میڈل میچز کھیلے جائیں گےلاس اینجلز میں 2028 میں 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں ہوگا، زیادہ تر دنوں میں ایک دن میں 2 میچ ہوں گے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور شام 6:30 بجے شروع ہوں گے، میڈل میچز کے لیے بھی یہی اوقات ہوں گے۔
جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کون؟
مردوں اور خواتین کے ہر ٹورنامنٹ میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مقرر کیا گیا، جس کے لیے مرد و خواتین کے لیے 90، 90 کوٹے رکھے گئے ہیں تمام میچز لاس اینجلس سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پومونا میں فیئر گراؤنڈز پر خصوصی طور پر بنائے گئے عارضی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
سی ڈبلیو آئی کے چیف ایگزیکٹو کرس ڈیرنگ نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے انفرادی ممالک کی شاندار اولمپک تاریخ کو اس گفتگو میں شامل کیا جائے، ہمارے ممالک نے ہمیشہ انفرادی جھنڈے کے ساتھ اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ اب جب کہ کرکٹ شامل ہو چکی ہے تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے کرکٹرز تاریخ سے باہر نہ ہوں، ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں، ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں لیکن سب سے بڑھ کر ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔
پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کو آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں شامل کیا گیا تھا، جس میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جہاں برطانیہ نے کامیابی سمیٹی تھی،اکتوبر 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ لاس اینجلس گیمز 2028 کے اعلیٰ عہدیداروں نے مردوں اور خواتین کی ٹی20 کرکٹ کی 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی ہے، جس میں میزبان کے طور پر امریکا بھی اپنی ٹیم شامل کرے گا۔