باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری ، کرکٹر عمر اکمل پابندی کے بعد اولیا ئے کرام مزارات پر حاضری دینے لگے،
عمر اکمل نے بابا فرید کے مزار پر حاضری دی،مزار پر پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا،عمر اکمل نے دوستوں کے ہمراہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،عمر اکمل نے دیوان احمد مسعود چشتی سے اپنی مشکلات کے حل کی دعا بھی کروائی.
واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔ تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔
عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔
عمر اکمل نے سزا کو چیلنج کر رکھا ہے، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔