کرکٹرز نے سلیم ملک پر الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی

0
37

آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی

عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ آفر کے الزامات لگائے ،جس سیریز میں فکسنگ آفر کے الزامات لگائے اسے ختم ہوئی بھی چھ ماہ ہوگئے تھے ،آسٹریلوی الزامات پر آئی سی سی نے پاکستان کو تحقیقات کرنے کا کہا

عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں کمیشن بنایا لیکن آسٹریلوی کرکٹرز پیش نہ ہوئے ،شین وارن ، مارک وا اور ٹم میں کا حلف نامہ بھی نامکمل تھا ،فخرالدین جی ابراہیم نے اپنی تحقیقات مکمل قرار دینے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ،مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی رپورٹ کی روشنی میں آسٹریلوی بورڈ نے شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے پر پابندی بھی لگائی اور جرمانے بھی کیے

عارف علی خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سلیم ملک کیخلاف جسٹس قیوم کمیشن نے پھر انہی کرکٹرز کو ایگزامن کیا جو سمجھ سے بالا تر ہے،ایک مرتبہ ایگزامن کیے گیے گواہوں کو دوبارہ ایگزامن نہیں کیا جاتا

Leave a reply