سیالکوٹ : کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے _ ڈی پی او
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاھد ریاض سٹی رپورٹر )کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے _ ڈی پی او
تفصیل کے مطابق ڈی پی اوسیالکوٹ حسن اقبال نے کہا کہ کرائم چھپانے کی بجائے ٹریس کرنے سے کم ہوتا ہے،کرائم ہونے کے بعد اس کو ٹریس کرنے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت ہر قسم کی معاونت پولیس کو فراہم کی جائے گی تاہم اگر کسی نے کرائم چھپانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری طور پر سخت محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی شکل میں معاشرے کے اندر شر انگیزی یا نفرتیں پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،شر انگیزی اور نفرتیں پھیلانے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت خود تو گرفتار ہوں گے ہی ان کے ساتھ ان کے ہر قسم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں گے۔۔