نوجوان سے زیادتی کے الزام میں2 خواتین گرفتار،
پنجاب کے شہر بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، خواتین پر مرد سے زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جلالپور پیروالا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ میں درخواست دی کہ بستی ودھنور کی2 خواتین نے اسکے ساتھ دوستی کی پھرزیادتی کرنے کی کوشش کی، ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنی درخواست میں کہا کہ دونوں خواتین نے گینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اورلاکھوں روپے بٹورتی ہیں اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بہانے اپنے گروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
https://twitter.com/Asifpti007/status/1653474114491826183
درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شبانہ بی بی اور زرینہ بی بی کے ساتھ دوستی ہوئی،نجی کمپنی میں کام کرتا ہون، ایک خاتون نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، انہیں کھانا کھلایا پھر نمبر مانگنے پر دے دیا، اس کے بعد خاتون کی کال آئی اور کہا کہ ہمیں احمد پور شرقیہ پہنچا دو ،موٹر سائیکل پر انکے کسی جاننے والے کے گھر احمد پور شرقیہ پہنچا دیا، رات کے کھانے کے بعد دونوں خواتین میرے دائیں بائیں بیٹھ گئیں اور مجھ سے زیادتی کی کوشش کی،میں نے اپنے آپ کو مشکل سے بچایا اور انکے ساتھ کوئی غلط حرکت نہیں کی، صبح پھر انکی کال آئی اور معافی مانگی اور پھر کہا کہ ہمیں ودھنور پہنچا دو ، میں لے کر گیا تو راستے میں چند لوگ جو انہوں نے کھڑے کئے ہوئے تھے انہوں نے مجھے ڈیرہ پر لے جا کر باندھ دیا اور زنا کا مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دی، حالانکہ میں نے تو خواتین کی مدد کی تھی اور انکے کہنے کے باوجود بھی انکی کوشش کے باوجود بھی انکے ساتھ زنا نہیں کیا تھا،مجھ سے پہلے پانچ لاکھ ،پھر تین لاکھ پھر ڈیڑھ لاکھ منگوانے کا کہا گیا میں نے دوست کو بلوایا اور جان چھڑوائی،واقعہ کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے
گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار
مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار
گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں