اوکاڑہ :ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کنٹرول سے باہر،شہری عدم تحفظ کا شکار

crime

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کنٹرول سے باہر،شہری عدم تحفظ کا شکار
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل جبکہ دوسری واردات دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے میڈیکل سٹور میں ہوئی
تھانہ گوگیرہ کی حدود جبوکہ روڈ پر ڈکیتی کی واردت ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سجاد کو لوٹ لیا۔ دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری جاں بحق ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی۔
دوسری ڈکیتی کی واردات دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ہوئی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور لوٹ لیا۔
ڈاکو واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس روائتی انداز میں کارروائی میں مصروف ہے

Comments are closed.