کرائسٹ چرچ واقعے میں ملوث دہشت گرد کو عدالت نے سنائی سزا

0
35

کرائسٹ چرچ واقعے میں ملوث دہشت گرد کو عدالت نے سنائی سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ واقعے میں ملوث دہشت گرد برینٹ ٹیرنٹ کو بغیر پے رول کے عمر قید کی سزا سنا دی ہے

نیوزی لینڈ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،نیوزی لینڈ میں آج سے قبل کبھی بغیر پے رول کے عمر قید کی سزا نہیں سنائی گئی۔ عدالت نے دہشتگرد کو بولنے کا موقع دیا لیکن اس نے کچھ بھی کہنے سے انکارکردیا۔

دہشتگرد نے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں پچاس سے زائد مسلمانوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا تھا۔ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز پیر کو ہوا تھا جو چار دن جاری رہی۔ چار روز بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا،فیصلے سے قبل عدالت کے باہر کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کی بڑی تعداد جمع تھی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والا مجرم سزا کا مستحق تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد ’’ مسجد النور‘‘ اور ’’لِن ووڈ مسجد‘‘ میں آسٹریلوی سفید فام انتہا پسند مسیحی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا تھا۔ مجرم نے سفاکانہ حملے کی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کی تھی۔ آسٹریلوی شہریت کے حامل بریٹن ٹیرنٹ کو 51 افراد کے قتل، 40 اقدام قتل اور ایک دہشت گردی کے اقدام کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ نے بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کی چھوٹی اقلیتی مسلمان آبادی میں خوف پیدا کرنا چاہتا تھا۔مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی جس کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں9 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ حملہ آور دو مسجدوں پر حملہ کرنے کے بعد تیسری کو نشانہ بنانے والا تھا اور زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں ممکن بنانے کے لیے مساجد کو جلانے کا ارادہ بھی رکھتا تھا۔ برینٹن ٹیرنٹ عدالت میں اپنا دفاع خود کررہا تھا اور ابتدا میں اس نے ان تمام الزامات سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے چوتھے روز عدالت نے اسے اپنے حق میں بولنے کا کہا لیکن اس نے کچھ بھی کہنے سے انکارکردیا۔

نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

Leave a reply