معروف بھارتی تجزیہ کار نے آپریشن سندورکی ناکامی پہ مودی سرکار اور جنرل انیل چوہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیاانیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں ہے، حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس نے بھارتی ایئرفورس کے بھاری نقصان کو تسلیم کیا، پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے، طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،بھارتی میڈیا جنگ کے میدان میں بھی ناکام نظر آیا،پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے موثر جواب دیا، جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید،کراچی میں بوہری برادری عید منا رہی