پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کی جا رہی ہے، تاہم پارٹی نے ہمیشہ 1973 کے آئین کا دفاع کیا اور اس کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ آج اتفاقِ رائے کا دن ہے، پیپلز پارٹی نے اپنا تشخص برقرار رکھا ہے اور ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ایوانوں کا حق ہے، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کے حقوق کے ضامن بنیں، تاہم اس ترمیم پر طویل مشاورت نہیں کی گئی۔شیری رحمٰن نے واضح کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم کو ریورس نہیں بلکہ تحفظ دیا جا رہا ہے، وفاق پر دباؤ ضرور ہے لیکن ہم اس سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ وسائل اور ان کی منصفانہ تقسیم کا ہے، عوامی نمائندگی ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بل پر ایوان میں تفصیلی بحث کروائی جائے، اور اسی کی بدولت آج ایوان میں بحث جاری ہے

ایشیا کپ ٹرافی تنازع: پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں

کابینہ اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل منظور، مصطفیٰ کمال

Shares: