کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے تین مختلف گروپس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے راز چرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ دعویٰ مائیکروسافٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
برطانیہ جریدے نے اس ضمن میں مائیکرو سافٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز گروپس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کے راز چرانے کی کوشش کی ان میں سے ایک کا تعلق روس سے تھا جب کہ دو گروپس شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی کوشش کو شناخت کیا جو ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کررہا تھا، ہیکرز نے اسی طرح ان ماہرین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو ویکسین کی تیاری میں مصروف رہے ہیں۔
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
برطانوی جریدے کے مطابق ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن اب ضروری ہو گیا ہے کہ تمام ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے، مستقبل میں بھی یہ خطرہ برقرار رہے گا
مائیکرو سافٹ کے مطابق ہیکرز نے اپنی کوشش کے دوران ایک ادویہ ساز ادارے کو نشانہ بنایا، ایک کلینیکل ریسرچر فرم کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور پھر ایک کوشش اس فرم تک کی گئی جس نے کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں