قصور
پتوکی ہلہ بائی پاس پر اوور ہیڈ برج بنے سال گزر گیا مگر کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل تاحال لوگوں کے لئے بے سود ،پل کو دونوں جانب سے کانٹے اور جھاڑیاں لگا کر بند کر رکھا ہے
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پتوکی ہلہ بائی پاس پر آئے روز حادثات پیش آتے تھے جنہیں دور کرنے کیلئے گورنمنٹ نے لوگوں کی سہولت کے پیش نطر کروڑوں روپیہ سے پل بنا دیا مگر پل بننے کے باوجود عوام کو سہولت دینے سے قاصر ہے حالانکہ ایک سال سے زائد عرصہ پل بنے بیت گیا مگر پل مکمل ہونے کے باوجود ٹریفک کیلئے کھولا نا جا سکا پل مکمل ہونے کے باوجود دونوں طرف سے جھاڑیاں اور کانٹے لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو جی ٹی روڈ سے ہی گزرنا پڑتا ہے اور اب تک اسی بائی پاس پر لوگوں کے پیدل گزرنے سے کئی حادثات واقع ہو چکے ہیں
لوگوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر اس پل کو جلد سے جلد عوامی گزر گاہ کیلئے کارگر بنانے کی درخواست کی ہے

Shares: