کراچی ائیر پورٹ ، کروڑوں روپوں سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش،خاتون گرفتار

خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے
0
179
FIA

کراچی: کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی-

باغی ٹی وی: کسٹمز حکام کے مطابق امریکا سے قطر کی پرواز کیو آر 610 کے ذریعے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر گرین چینل سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی جسے کسٹمز حکام نے شک کی بنیاد پر روکا اور سامان کی اسکینگ کی گئی تو اس میں آئی فونز، میک بک، گیمنگ لیپ ٹاپ، وٹامنز، لیڈیز برانڈڈ شوز، ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی، حکام نے سامان تحویل میں لے کر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

کوئٹہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے اور ان ضبط ہونے والی اشیاء پر 50 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز لاگو ہوتے ہیں خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے،کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر انسداد اسمگلنگ کے سخت اقدامات کے باعث اسمگلرز نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں-

وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

دوسری جانب ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے خفیہ عوامی شکایات پر شہر کے وسطی علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ال ہارون ٹریول پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران وہاں سے ایک ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے، گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک لے جانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے تھے،ملزم کی ٹریول ایجنسی بھی غیر رجسٹرڈ ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

Leave a reply