خیبر: لنڈی کوتل پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام آئس برآمد ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے 6 کارندے بھی گرفتار –
باغی ٹی وی: ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق میچنی پوسٹ پرکار سے 5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ طورخم نادرا پوائنٹ پر مسافرسے دو کلوگرام آئس برآمد ہوئی جسے جدید طریقہ سے بیڈ شیٹس میں چھپایا گیا تھا اسمگلرز نے آئس کو پانی میں حل کرکے بیڈ شیٹس میں جذب کردیا تھا، بیڈ شیٹس کو پانی میں بھگو کر اسکے محلول کو 10 گھنٹے مسلسل آگ لگاکر آئس الگ کی گئی ملزمان آئس کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرکے ایئر پورٹ سے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں پکڑی گئی آئس کی قیمت دس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند
قبل ازیں فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی تھی،جبکہ لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی آئس برآ،د کی گئی ،آکاش مسیح اور ان کی اہلیہ عینی آکاش قطر کے شہر دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسکریننگ کے دوران جوڑے کے سامان کو مشکوک قرار دیا گیاکارگو کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن 1.250 اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھی گئی تھی جو تھیلوں کے خفیہ ڈبوں سے برآمد ہوئی۔