کراچی : ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی سوا مچھلیاں پکڑ لیں۔

باغی ٹی وی: کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑلیں، جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے،جبکہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے۔

سوا مچھلی کا سائنسی نام ارگائیروسومس جیپونیکس ہے اس کا سائز ڈیڑھ میٹر تک ہوسکتا ہے جبکہ وزن 30 سے 40 کلو بھی ہوسکتا ہے، یہ پورا سال ہی پکڑی جاتی ہے لیکن نومبر سے مارچ تک اس کی دستیابی آسان ہوجاتی ہے کیونکہ یہ بریڈنگ سیزن ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

ماہرین کے مطابق اس کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں موجود ایئر بلیڈر ہے جسے مقامی زبان میں پوٹا کہتے ہیں اس کے ذریعے یہ پانی میں اوپر آتی ہے اور نیچے جاتی ہے، یہ بلیڈر تمام ہی مچھلیوں میں ہوتے ہیں لیکن کروکر میں تھوڑے موٹے اور تندرست ہوتے ہیں،پوٹے کی چینی روایتی کھانوں میں بڑی اہمیت ہے، اس کے علاوہ یہ شان و شوکت کی بھی عکاسی کرتے ہیں جس طرح ہمارے یہاں لوگ گھروں میں سونا رکھتے ہیں، چینی اس سوکھے پوٹے کو اپنے گھر پر رکھتے ہیں-

شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

واضح رہے کہ چین میں بعض مچھلیوں کی اقسام کو خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے، مچھلیوں کا جوڑا بدھ ازم کی آٹھ علامات میں بھی شامل ہے,چین کے نئے سالوں کے علامات میں مقبول ایک علامت میں ایک بچے نے ایک بڑی گولڈ فش اور کنول کا پھول اٹھا رکھا ہے۔

مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Shares: