لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس مریم اورنگزیب نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش اس کی ’’تاریخی بھول‘‘ ثابت ہوگی، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہےمریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے انصاف کی بات کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، جو قابل مذمت ہے دنیا پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، دوست ممالک سمیت عالمی برادری جان چکی ہے کہ بھارت ہی امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔

بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا انجام بھارت خود لکھے گا کیوں کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنے قومی وقار، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کا دفاع کرے گا۔

بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

Shares: