سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت برادر ملک قطر کے ساتھ ہے اور اس کے ہر اقدام میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مجلسِ شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ قطر پر حملے اسرائیل کی "ظالمانہ جارحیت” ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پالیسیوں کو مرتب کیا جا رہا ہے اور وژن 2030ء کے تحت سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے دوران دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔حماس کے مطابق حملے میں چیف مذاکرات کار خلیل الحیہ کا بیٹا، 3 محافظ اور ایک معاون سمیت 6 افراد شہید ہوئے، تاہم خلیل الحیہ، خالد مشعل اور دیگر رہنما محفوظ رہے۔

قطر نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک سیکیورٹی افسر بھی شہید ہوا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا این او سی منسوخ کر دیا

ایف بی آر کا صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

چھ مسلم ممالک پر اسرائیلی حملے، قطرڈپلومیسی تو وڑ گئی، اربوں ڈالر تحائف کام نہ آئے

Shares: