ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ سب وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر)پیر اعجا ز احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں نئی سی ٹی اسکین مشین کی منظور ی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ PMUکی ٹیم نے مورخہ 21دسمبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں سی ٹی اسکین روم کا معائنہ کیا اور سی ٹی اسکین مشین لگانے والے روم کو تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹوں کے لیے مزید فی میل سٹاف تعینات کرنے کی بھی منظور دے دی ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ بہت جلد دیہی مرکز صحت بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹ مکمل طور پر فعال کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی بڑاگھر میں 10نئی ٹیمیں منظور کرنے کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس میںڈاکٹر ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت نرسسز شامل ہیں۔ عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved