راجن پور میں انٹیلی جنس اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیم چھاپا مارنے پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سےدھماکا خیز مواد،اسلحہ، ڈیٹونیٹربرآمد کرلیاگیا، دہشت گرد خفیہ ادارے پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے –