وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے فیوژن سینٹر کا افتتاح کر دیا.
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ ضیا ء الحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ آئی جی پولیس نے سی ٹی ڈی فیوزن سینٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی.وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے آف لائن اور آن لائن ڈیٹا بیس کو مربوط کیا جا ہا ہے ،فیوزن سینٹر جدید آلات اور گیجٹری سے لیس فیصلہ سازی میں مدد کرتا ہے.اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کیا کہ صوبے میں شدت پسندی میں ملوث افراد اور گروہوں کا سدباب کرنا ہوگا،حکومت سندھ نے سی ٹی ڈی کو جدید ترین اسلحہ اور ٹیکنالوجی فراہم کردی ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے.سید مراد علی شاہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس خاص طور پر سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی جذبے سے کام کرنے پر سندھ پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں پر فخر ہے،ولیس جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیں دیں ہیں،سندھ حکومت نے سندھ پولیس کو جدید آلات، بھترین مراعات اور تربیت فراہم کی ہے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کے ساتھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن امان کی بحالی میں محنتوں کی تعریف کی .
شرجیل میمن سے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات کی ملاقات ، آزادی اظہار رائے پر تبادلہ خیلال
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں اعلی سطحی اجلاس
کراچی میں ایف آئی اے کے حوالہ ہنڈی کے خلاف چھاپے، 5 ملزمان گرفتار