سی ٹی ڈی کی دو کاروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے کا روائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملو ث چا ر دہشتگرد گرفتار کر لیے.
سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حدود تھا نہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی ، بنوں میران شاہ رو ڈ پر نا کہ بندی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو بم دھما کہ میں مطلوب دہشتگرد ملزمان مسمی شیراز علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کا بل خیل ،امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان سے بنوں آتے ہوئے گرفتار کر لیا
اسی طرح ایک اور کاروئی کے دوران مخبر کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب دہشتگرد ملزما ن ، شفیع الرحما ن ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل ،صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جنرل بس سٹینڈ بنوں میں آئے ہوئے موجود ہیں۔اس اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے فوراََ موقعے پر پہنچ کر دہشتگرد ملزما ن کی تلاش شروع کی اور نہا یت حکمت عملی کے سا تھ دونوں دہشتگردوں کو جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کئے۔
واضح رہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔







