سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی نے راجن پور کے علاقے روجھان روڈ پر بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ 2 بم جن کا وزن 3 اور 5 کلو تھا برآمد کر کے ناکارہ بنا دئے، بعد ازاں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے تھا، گرفتار دہشت گردی کی نشاندہی پر مزید 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں بم ریموٹ کنڑول تھے، اس علاقے میں جس شاہرہ پر سے بم برآمد کئےگئے وہاں سے عربی شہزادوں ،بارڈر ملٹری پولیس اور سکیورٹی فورسز کا گزر ہوتا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے

بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج غلام عباس کا کہنا تھا امن کے دشمن یہ نہ سمجھیں کہ کرونا وائرس کی وبا سے کسی قسم کا فائدہ اٹھائیں گے، ملک کی سلامتی کے لیے تمام ادارے تیار ہیں۔ دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنائیں گے.

قبل ازیں رواں ماہ ہی سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے کا روائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملو ث چا ر دہشتگرد گرفتار کر لیے تھے،سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حدود تھا نہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی ، بنوں میران شاہ رو ڈ پر نا کہ بندی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو بم دھما کہ میں مطلوب دہشتگرد ملزمان مسمی شیراز علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کا بل خیل ،امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان سے بنوں آتے ہوئے گرفتار کر لیا

اسی طرح ایک اور کاروئی کے دوران مخبر کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب دہشتگرد ملزما ن ، شفیع الرحما ن ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل ،صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جنرل بس سٹینڈ بنوں میں آئے ہوئے موجود ہیں۔اس اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے فوراََ موقعے پر پہنچ کر دہشتگرد ملزما ن کی تلاش شروع کی اور نہا یت حکمت عملی کے سا تھ دونوں دہشتگردوں کو جنرل بس سٹینڈ سے گرفتار کئے۔

واضح رہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے

Comments are closed.