بلوچستان کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق زیرحراست دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گرد بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔

Shares: